انسانیت کو نئے دشمن کا سامنا، کانگ اور گاڈزیلا نے ہاتھ ملا لیا
قدیم درندے ”مونسٹر ورس“ میں ایک بار پھر ناظرین کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ کنگ کانگ نے اپنے نئے دشمن کو شکست دینے گوڈزیلا سے ہاتھ ملا لیا ہے۔
2021 کی کامیاب ترین فلم ”Godzilla vs Kong“ کے پیچھے وژنری ایڈم ونگارڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم ”Godzilla x Kong: The New Empire“ کے نئے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔
”دی نیو ایمپائر“ کے آفیشل ٹریلر کے مطابق، فلم ”گاڈزیلا بمقابلہ کانگ“ میں ہونے والے شدید تصادم سے آگے بڑھتی ہے۔
اس بار دونوں ہماری دنیا کے اندر چھپے ہوئے ایک بڑے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں، جو نہ صرف ان کے وجود کے لیے بلکہ انسانیت کی قسمت کے لیے بھی خطرہ ہے۔
فلم میں ان ٹائٹنز کی تاریخ بتائے جانے کا امکان ہے، جس میں ان کی اصلیت کھلے گی اور سکل آئی لینڈ اور اس سے آگے کے اسرار کو دریافت کیا جائے گا۔
فلم ایکشن سے بھرپور ہے جس میں گاڈزیلا، کنگ کانگ اور ان کےنئے دشمن کی زبردست لڑائی متوقع ہے۔
یہ فلم 12 اپریل 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔