Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور میں 29 غیر قانونی چنگچی رکشوں کی باڈی بنانے والی فیکٹریاں سیل، 8 افراد گرفتار

انسانی جانوں کے لیے غیر محفوظ چنگ چی رکشے بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
شائع 05 دسمبر 2023 06:44pm

لاہور کے مختلف علاقوں میں 29 غیر قانونی چنگ چی رکشوں کی باڈی بنانے والی فیکٹریاں سیل کردی گئیں جبکہ 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں انسانی جانوں کے لیے غیر محفوظ چنگ چی رکشے بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں قائم 29 غیر قانونی چنگ چی رکشوں کی باڈی بنانے والی فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق غیر قانونی کام میں ملوث 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، لائسنس اور منظوری کے بغیر چنگ چی رکشوں کی باڈی بنانا غیر قانونی ہے، موٹرسائیکل کو غیرقانونی طور پر رکشہ یا لوڈر رکشہ بنانے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیار پر پورے اترنے والی لائسنس یافتہ کمپنیاں ہی لوڈر رکشہ بنانے کی مجاز ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈچنگ چی رکشے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں چنگچی رکشہ کی رجسٹریشن، کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا جبکہ رجسٹرڈ نہ ہونے والے چنگچی رکشوں کو پہلے بڑے شہروں سے نکالا جائے گا۔

lahore

deputy commissioner lahore

rafia haider

ching chi rickshaws

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div