Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

پشاورہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

عدالت نے صوبائی حکومت سے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کیخلاف مقدمات کی تفصیل طلب کرلی
شائع 07 دسمبر 2023 09:59pm

پشاورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو شیر افضل مروت کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے صوبائی حکومت کو شیر افضل مروت کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے صوبائی حکومت سے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔

درخواست گزار کے وکیل ظاہر شاہ مروت ایڈوکیٹ نے کہا کہ شیرافضل مروت پر تخت بھائی اور چارسدہ میں ورکرز کنونشن میں شرکت پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج ہیں اس کی تفصیل بھی فراہم کیا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و وکیل شیر افضل مرورت کیخلاف آبپارہ میں بھی وکرز کنونش کرنے پر بی مقدمہ درج ہو اتھا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

عمران نے چئیرمین کیلئے بیرسٹر گوہر کو ہی کیوں چُنا؟ شیر افضل کے انکشافات

شیرافضل مروت پر حامد خان نے بھی اعتراض کردیا

pti

Peshawar High Court

sher afzal khan marwat

Sher Afzal Marwat

Chief Justice Muhammad Ibrahim Khan