Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

لاہور کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع
شائع 09 دسمبر 2023 07:31pm

لاہور کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

لاہور کی 79 سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا، شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغازکردیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور سڑک کو واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مکینیکل واشرز، مکینیکل سویپرز اور ٹریکٹر سویپرز کے جیل روڈ کو واش کرنے کے عمل کا مشاہدہ کیا جبکہ محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک میں روانی کے لیے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔

انہوں نے سڑک کنارے ملبے کی غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 79سڑکوں کی واشنگ کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 18 مکینیکل واشرز، 12 مکینیکل سویپرز اور 40 ٹریکٹرز سویپرزواشنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں، کوڑے کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن میٹریل ٹھکانے لگانے کے لیے تینوں شفٹوں میں ٹیمیں متحرک ہیں، آئندہ 48 گھنٹے میں تمام پوائنٹس کو زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ موجود تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دوبارہ

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دوبارہ دورہ کیا، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور لائسنس کے عمل کے بارے استفسار کیا۔

محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور ایشوز کو حل کیا جائے ۔

lahore

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

Lahore Dust Free City

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div