Aaj News

جمعہ, مئ 24, 2024  
15 Dhul-Qadah 1445  

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرے کے کتنے امکان

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا
شائع 11 دسمبر 2023 09:40pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا، جس کے تحت ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا ۔

آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سری نکا میں کھیلا جانا تھا تاہم سری لنکا کی رکنیت معطل ہونے پر ایونٹ جنوبی افریقا منتقل کیا گیا۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر 41 میچز کھیلے جائیں گے جن کے لیے جنوبی افریقا کے 5 وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ 11 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ کے وارم اپ میچز 13 سے 17 جنوری تک ہوں گے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش، آئر لینڈ اور امریکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

گروپ سی میں آسٹریلیا ،سری لنکا ، ز مبابوے ، نمیبیا موجود ہوں گے جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان، پاکستان نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 20 جنوری کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی، پاکستان انڈر 19 ٹیم 24 جنوری کو نیپال اور 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

یہاں امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کے گروپ مختلف ہونے کے باعث ابتدائی سٹیج پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نہیں ہوگا تاہم پاکستان اگر اگلے اسٹیج پر پہنچتا ہے تو آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔

ICC

dubai

Pakistan vs India

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

U 19 world cup

icc u19 cricket world cup