Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

ذوالفقار بھٹو ریفرنس عدلیہ کا امتحان ہے، آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں میرے نانا کو انصاف ملے: بلاول

اس وقت بھی جتنے مسلمان حکمران مرے ان کی موت طبی نہیں بلکہ انہیں مارا گیا، چیئرمین پی پی
شائع 12 دسمبر 2023 02:16pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس عدلیہ کا امتحان ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تمام جج صاحبان کے شکرگزار ہیں، آصف زرداری نے ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے لیکن ہم نے اس کیس کو آگے لیکر چلنا ہے، 2018 میں کیس فوراً سننے کی درخواست کی تھی، 12سال بعد ریفرنس سنا جا رہا ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ ہماری جوڈیشری کے لیے ایک امتحان ہے، ججز کے سامنے اپنی رائے رکھیں گے، قوم کو بتایا جائے شہید ذوالفقاربھٹو بے قصور تھے، ہمیں ان کے لیے انصاف چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر پاکستان نے ریفرنس میں سوالات اٹھائے، ان کا جواب چاہیے، ذوالفقارعلی بھٹوکاریفرنس عدلیہ کاامتحان ہے، ہمیں تاریخ درست کرکے جرم میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اس وقت بھی جتنے مسلمان حکمران مرے ان کی موت طبی نہیں بلکہ انہیں مارا گیا، وہ فیصلہ ہونا چاہئے تاکہ ایسے کاموں کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو، لہٰذا اُمید ہے سپریم کورٹ اپنے اوپر لگے داغ کو دھوئے گی۔

راؤ انوار سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں یہ کس کا کھلونا ہے، البتہ ادارے اپنے دائرے میں کام کریں گے تو ملک اور معیشت چلے گی۔

Supreme Court

اسلام آباد

Bilawal Bhutto Zardari

Zulfiqar Ali Bhutto Reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div