Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

توہین الیکشن کمیشن کیس : عمران اور فواد چوہدری کیخلاف سماعت کل ہو گی

دونوں کے خلاف کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی
شائع 12 دسمبر 2023 09:04pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کل ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر نثار احمد درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔

توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کل صبح دس بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔

کیس کا پس منظر

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Contempt of Chief Election Commissioner Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div