Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

العزیزیہ ملز ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

احتساب عدالت کا العزیزیہ ریفرنس میں 24 دسمبر 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 13 دسمبر 2023 12:22pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اور احتساب عدالت کا العزیزیہ ریفرنس میں 24 دسمبر 2018 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں لگائے گئے الزامات سے بری قراردیا جاتا ہے جب کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری کردیا گیا

نواز شریف کن مقدمات میں بری ہوچکے اور ابھی کتنوں کا انہیں سامنا کرنا ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس دوبارہ احتساب عدالت بھیجنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بری کردیا تھا۔

accountability court

NAB

Nawaz Sharif

Islamabad High Court

Al Aziziya reference