Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دھند، موٹروے بند ۔ کراچی آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر

آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا, پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
شائع 15 دسمبر 2023 08:54am
تصویر: آن لائن
تصویر: آن لائن

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے مکمل بند ہیں۔ صوبہ سندھ کا دارالحکومت کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پرآ گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون، ایم ٹو اور ایم تھری ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

دھند کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ائر کوالٹی انڈیکس کے مطانق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چوتھا اور لاہور کا پانچواں نمبر ہے۔

کراچی میں سردی کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی، صبح کے وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چوتھا نمبر ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جبکہ پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے متعددعلاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ،دیر،مالاکنڈ ،بونیر ،شانگلہ،کوہستان، بنوں اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے ۔

سردی کے باعث کالام کا درجہ حرارت منفی 6،دیر منفی 3،مالم جبہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال ،پاراچنار،سیدوشریف کا درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاکول کا کم سے کم درجہ حرارت 2 پشاور کا 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

karachi

lahore

fog

Met Office

smog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div