Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

گوگل سی ای او نے 12 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ مشکل ترین قرار دے دیا

چھانٹی کا فیصلہ مالیاتی استحکام کیلئے ناگزیر تھا، بھارتی نژاد سی ای او سندر پچائی
شائع 16 دسمبر 2023 03:39pm

گوگل اورالفابیٹ کے سی ای اوسندر پچائی نے 12 ہزارملازمین کو فارغ کرنے کا جنوری 2022 کا فیصلہ مشکل ترین قرار دیا ہے۔

گوگل کی ایک حالیہ آل ہینڈزمیٹنگ میں چھانٹی کے عمل پربحث کے دوران سندر پچائی نے 12 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق تسلیم کیا کہ یہ فیصلہ وسیع تراثرات کا حامل ہے تاہم انہوں نے اس فیصلے کا دفاع بھی کیا۔

بزنس انسائڈر کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 12 ہزارملازمین (جو الفابیٹ کی افرادی قوت کا 6 فیصد ہیں) کے فارغ کیے جانے سے کمپنی کی مالیاتی پوزیشن بہتر بنانے اور مزید معاشی نمو ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ موخر کرنے سے کمپنی کو اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور خود کو حالات سے ہم آہنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کمپنی چھانٹی کا عمل بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچاسکتی تھی۔

اس فیصلے سے افرادی قوت کے مورال پر مرتب ہونے والے ممکنہ منفی اثرات کے سوال پر سندر پچائی کا کہنا تھا کہ ملازمین کا مورال ضرورمتاثر ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمپنی کو کم وبیش 25 برس میں ایسی صورتِ حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ فارغ کیے جانے والے ملازمین کے ورک اکاؤنٹس تک رسائی روکنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا۔

google