Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عام انتخابات کےلیے ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد نہیں ہوا، خالدمقبول صدیقی

کوئی دوسرے کے حق میں بیٹھ جائے تو ووٹر مایوس ہوتا ہے، کنوینیئر ایم کیو ایم
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 09:02am
Exclusive Interview of Khalid Maqbool Siddiqui | Rubaroo | Aaj News

ایم کیو ایم کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد نہیں ہوا، کوئی دوسرے کے حق میں بیٹھ جائے تو ووٹر مایوس ہوتا ہے۔

آج نیو زکے مطابق پروگرام ”روبرو“ میں بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے انتخابات کی تاریخ پتھرپرلکیرہی ثابت ہو، کراچی کو سب سے زیادہ انتخابات کی ضرورت ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انتخابات فوری، صاف اورشفاف ہونا چاہئیں، لیکن انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے، پھر بھی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، تحریک انصاف کو آئینی طریقے سے حکومت سے ہٹایا گیا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی یوسیز ہی چوری کرلی گئیں، کہیں 55 ہزار اور کہیں 5 ہزار کی آبادی پر یوسی بنائی گئی تھی، کراچی میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ ہی نہیں ہے، کراچی سے جیتنے والے حیران اور جتوانے والے پریشان تھے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں 15سال طویل حکومت کی۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کوئی آئےاورکراچی کوتبدیل کرے، ہم آج بھی سڑکوں پر اپنے ووٹرز گنوا رہے ہیں، کراچی میں 75 لاکھ افراد کو کم گنا گیا ہے، آنے والے وقت میں 75 لاکھ افراد کو بھی بازیاب کروالیں گے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ کااتحاد نہیں ہوا، دونوں کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی، ہمارے درمیان تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے کوششیں کریں گے، ابھی تک سیٹ ایڈجسمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، کوئی دوسرے کے حق میں بیٹھ جائے تو ووٹر مایوس ہوتا ہے، ہم اپنے حصے سے زیادہ کی قربانی دے چکے ہیں، ایم کیوایم اصول ہار کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتی۔

خالد مقبول صدیقی نوازشریف کراچی آئیں گے، لیکن ابھی تاریخ نہیں دی گئی، ہر کسی کو کراچی میں آکر الیکشن لڑنے کا حق ہے، ہم مریم نوازکوکراچی میں خوش آمدید کہیں گے۔

MQM

rubaroo

khalid maqbood siddiqui

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div