Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز منفی رجحان جاری

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مزید 385 پوائنٹس کی کمی
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 06:20pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

گزشتہ روز شدید مندی ریکارڈ کیے جانے کے اثرات آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دکھائی دیے اور آج بھی 100 انڈیکس میں 385 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کرنے کے باعث 100 انڈیکس میں 2371 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور 100 انڈیکس 62 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز میں 100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 200 پر جا پہنچا۔ تاہم پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک دم 822 پوائنٹس مزید گرکر کل کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 822 پوائنٹس کمی کے بعد 62 ہزار 10 پوائنٹس پر آگیا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 385 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

PSX

pakistan stock exchange

100 index

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div