Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایس ای سی پی نے عوام کو جعلی کمپنی میں سرمایہ کاری سے خبردار کردیا

اس نام کی کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں، ایل پی جی میں سرمایہ کاری کے نام پر گمراہ کیا جارہا ہے''
شائع 21 دسمبر 2023 12:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی اینڈ ایکچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو پرائم زون نامی کمپنی میں سرمایہ کاری اور کسی بھی مد میں رقوم جمع کرانے سے خبردار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں ایس ای سی پی نے کہا کہ ادارے کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میسرز پرائم زون اور اس کے مالک عمران بٹ زیادہ منافع کا لالچ دے کر عوام سے غیر قانونی طور پر رقوم جمع کر رہے ہیں۔

پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ عوام کو ایل پی جی میں سرمایہ کاری کے نام پر گمراہ کیا جارہا ہے۔

ایس ای سی پی کا مزید کہنا ہے کہ ’پرائم زون لمٹیڈ‘ کے نام سے سوشل میڈیا پرپیجز بناکر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پرائم زون کوئی رجسٹرڈ کمپنی ہے۔ اس نام کی کوئی کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ نہیں اور نہ ہی سے عوام سے رقوم وصول کرنے یا سرمایہ کاری کے منصوبے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ میسرز ٹائم زون اور عمران بٹ کے پاس رقوم جمع نہ کرائیں۔ اس حوالے سے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

SECP

PUBLIC ALERT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div