Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سیالکوٹ : جنگل سے نایاب نسل کا ہرن آبادی میں گھس آیا

زخمی حالت میں ریسکیو کیے گئے ہرن کو طبی امداد کے بعد جنگل میں آزاد کردیا، انچارج وائلڈ لائف
شائع 22 دسمبر 2023 08:22pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

سیالکوٹ میں جنگل سے نایاب نسل کا سامبڑ ہرن آبادی میں گھس آیا۔ ہرن اپنے قدرتی مسکن سے بھٹک گیا تھا۔

انچارج وائلڈ لائف اسکواڈ عاصم کامران کے مطابق وائلڈ لائف نے ہرن کو سرحدی دیہات ملوچھت کے جوہر سے ریسکیو کیا۔

وائلڈ لائف اسکواڈ اور رینجرز اہلکاروں نے مشترکہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ ہرن کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

بہاولپور: نایاب نسل کے ہرن شکار کرنے والے 5 مسلح شکاری گرفتار

مارگلہ ہلز : ہرن کے شکاریوں کا وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

انچارج وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ ہرن کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ جس کے بعد نایاب نسل کے ہرن کو قریبی جنگل میں آزاد کر دیا گیا۔

wildlife

Wild Dogs

Wild Deer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div