Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک، تعداد 477 ہوگئی

مغربی کنارے بیتلم شہر نے کرسمس کا جشن منسوخ کر دیا۔
شائع 24 دسمبر 2023 10:45am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ایک ہی دن میں اپنے مزید 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 44 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہلاک فوجیوں کی تعداد 477 ہوگئی ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے آٹھ فوجیوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں، جن میں سے چار کا تعلق سیونتھ آرمرڈ بریگیڈ سے ہے۔

یہ چاروں فوجی جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران پانچ فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔

صیہونی فوج نے اس سے قبل گزشتہ روز مارے گئے پانچ فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل میں غزہ کیلئے امداد کی قرارداد منظور، جنگ بندی کا ذکر غائب

دوسری جانب اسرائیل فورسز کی غزہ میں کارروائیوں کے دوران اب تک 20 ہزار سے زائد فلسیطنی شہید اور 52 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ساحل کے نزدیک اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملہ، امریکہ کا ایران پر الزام

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 201 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جبکہ 368 کو زخمی کیا گیا۔

غزہ کے نصائرت کیمپ میں 18 فلسطینی شہید ہوئے، بوریج پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملوں سے آٹھ فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملے سے صحافی احمد جمال بھی شہید ہوئے جس کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد 101 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں فلسطینیوں کو انخلاء کا حکم دیا ہے، جس کے باعث ہزاروں فلسطینی وسطی غزہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

مغربی کنارے بیتللحم شہر نے کرسمس کا جشن منسوخ کر دیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری طور پر معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری زمینی کارروائیوں کے دوران اب تک 152 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ حماس کی جانب سے جنگ کے دوران سینکڑوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

Israeli Defense Forces (IDF)

Gaza War

Hamas Attack

Dead Israeli Soldiers

Zionist Regime