Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کیا تحریک انصاف خواتین کی مخصوص نشستوں سے محروم کردی گئی؟

الیکشن کمیشن میں 8 جماعتوں کی ترجیحی فہرستون پر کارروائی شروع
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 01:49pm

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اب پارٹی کو ایک بڑا دھچکہ پہنچا ہے بظاہر اس کا نام ان جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جنہیں مخصوص نشستیں ملنی ہیں۔

لیکن خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فہرست میں پی ٹی آئی موجود ہے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان 8 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں جمع کرائی ہیں۔

جن جماعتوں کے نام جاری کیے گئے ہیں ان میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، پاکستان مسلم لیگ نون، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل ہیں۔

ان جماعتوں کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی سکروٹنی 26 سے 28 دسمبر کے درمیان ہوگی۔

عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کا نام ان جماعتوں میں شامل نہیں۔

ذرائع کے مطابق چونکہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے دییے گئے ہیں لہذا اس کی جانب سے مرتب کردہ ترجیحی نشستوں کی فہرست اس وقت تک قابل قبول نہیں ٹھہرے گی جب تک اس حوالے سے عدالتیں فیصلہ نہیں کرتیں۔ ایسی صورت میں کم ازکم فی الوقت پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔

جن امیدواروں کے نام پارٹیوں کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں ہیں، ان کے کاغذات مسترد تصور کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستیں ہیں۔ یہ نشستیں الیکشن جیتنے والی جماعتوں کی کو ان کی جنرل نشستوں کے اعتبار سے دی جاتی ہیں۔ یعنی جتنی زیادہ جنرل نشستیں کوئی پارٹی جیتے گی اتنی ہی زیادہ اسے خواتین کی مخصوص نشستیں ملیں گی۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر جماعتوں نے اپنی ترجیحی نشستیں پہلے ہی الیکشن کمیشن اف پاکستان میں جمع کرا دی ہیں۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں ترجیحی نشستوں کے حوالے سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں پی ٹی آئی موجود ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے خواتین اور غیر مسلموں کی نشستوں کے حوالے سے جمع کرائی گئی ترجیحی فہرستیں زیر غور ہیں۔ خواتین اور غیرمسلموں کی نشستوں کیلئے جو فہرستیں جمع کرائی گئی ہیں ان پر بطور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے دستخط ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے جن انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قراردیا ہے ان کے تحت بیرسٹر گوہر پارٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

pti

General Election

Election 2024

Elections Dec 25 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div