Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

اگر پاسپورٹ زائد المعیاد ہے تو مشتاق غنی ایف آئی اے سے رابطہ کریں، ایڈیشل اٹارنی جنرل
شائع 27 دسمبر 2023 12:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مشاتق غنی بیرون ملک ہیں اور وہ آنا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا، ان کا پاسپورٹ بھی زائد المعیاد ہے، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

اس موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ مشتاق غنی کو ہائی کورٹ نے 27 دسمبر تک سفری ضمانت دی تھی تاہم 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا محمود جان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے 3 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کی ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے گرفتار

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ اب وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور اگر پاسپورٹ زائد المعیاد ہے تو وہ ایف آئی اے سے رابطہ کریں۔

pti

Peshawar High Court

muhstaq ghani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div