Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

عمر ڈار کے مبینہ اغواء کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔
شائع 30 دسمبر 2023 12:36pm

عمر ڈار کے مبینہ اغواء کے خلاف ‏لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

عمر ڈار تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر ہیں ، ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور عرصہ دراز سے پارٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔

گزشتہ روز عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میرے بیٹے عمر ڈار کو اغوا کر لیا گیا ہے اور یہ سب صرف مجھے الیکشن سے روکنے کیلٸے ہو رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ چیف جسٹس صاحب انصاف دیں۔

عثمان ڈار کی جانب سے ابوز سلمان خان نیازی کی وساطت سے دائر درخواست میں درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے گئے، جہاں 40 سے زائد افراد جن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد بھی تھے، انہیں اغواء کر کے لے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں، مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے عمر ڈار کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے، جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیر بعد عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

LAHORE HIGH COURT (LHC)

Umar Dar