Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسرائیلی بمباری میں یرغمالی فوجی ہلاک، جوابی حملے میں متعدد ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ

24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید، میجر سمیت دو اسرائیلی فوجی ہلاک
شائع 31 دسمبر 2023 08:35am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، صہیونی افواج نے 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔ اسرائیلی بمباری سے ایک یرغمالی فوجی بھی مارا گیا۔

حماس نے اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا اور متعدد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے میجر سمیت دو فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی۔

امریکا کی اسرائیل کو مزید ہتھیار دینے کی منظوری، صہیونی افواج کی غزہ میں لوٹ مار

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج بھی جاری ہے۔

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔

اسپین میں وزارت خارجہ کی عمارت پر سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Israeli Strikes

Gaza War

Hamas Attack

Dead Israeli Soldiers

Israeli Tanks destroyed