Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

دبئی میں آج سے پلاسٹک بیگز اور ڈسپوزیبل مصنوعات پر پابندی عائد

اقدام کا مقصد ماحول کی حفاظت کرنا، لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے
شائع 01 جنوری 2024 05:48pm
Supplied
Supplied

دبئی میں آج سے سنگل یوز پلاسٹک بیگز اور مصنوعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ری سائیکل شدہ کوالٹی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دے۔

یاد رہے کہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 2 جاری کی ہے۔

قرار داد کا حتمی مقصد ماحول کی حفاظت کرنا، لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا، اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے دوبارہ قابل استعمال مصنوعات کے استعمال کے طرز عمل کو فروغ دینا ہے۔

قرار داد کے مطابق ایک بار استعمال ہونے والی مصنوعات اور پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال اور ری سائیکلنگ کو ریگولیٹ کیا جائے۔

UAE

dubai

Banned on Plastic bags

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div