Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

تاوان کیلئے تاجر کو اغوا کرکے گھر کی ٹنکی میں بند کردیا

کراچی میں پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ چھاپہ، مغوی تاجر بازیاب
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2024 02:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی ایل سی) نے حساس اداروں کے ہمراہ ضلع ملیر کے علاقے بھینس کالونی میں چھاپا مارا اور 12 دسمبر کو گڈاپ سے تاجر کو اغواء کرکے تاوان وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ایسٹ پولیس اور سی پی ایل سی کی ٹیم بھی ساتھ موجود تھی۔

ایس پی ای وی ایل سی ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی تاجر کو بھینس کالونی میں گھر کی ٹنکی کے اندر رکھا تھا، ملزمان نے تاجر حارث کو اغوا کرکے 88 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔

ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی، دو پسٹل، کلاشنکوف، دو گرنیڈ برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے مغوی تاجر کی چیک بک اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 19 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہیں۔

karachi

Businessman Kidnapped