Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

صادق آباد میں پولیس کی بروقت کارروائی: بینڈ باجے والے 9 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا

اغواء کاروں نے تمام افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر کچے میں بلایا تھا، ترجمان پولیس
شائع 03 جنوری 2024 07:33pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اینٹی ہنی ٹریپ سیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوےئ اغواء کاروں کے جھانسے میں آ کر سندھ کے کچے میں شادی کی تقریب میں جانے والے بینڈ باجے والوں کے 9 ارکان کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔

صادق آباد میں اغواء کاروں کے جھانسے میں آ کر شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے بینڈ باجے والوں کو اینٹی ہنی ٹریپ سیل پولیس نے اغواء ہونے سے بچا لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اغواء کاروں نے بینڈ باجے والوں کو شادی کا جھانسہ دے کر سندھ کے کچے میں بلایا تھا، ار بینڈ باجے کے 9 ارکان وین پر سوار ہو کر سندھ کے کچے کے علاقے اغواء کاروں کے پاس جا رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق سندھ پنجاب بارڈر کوٹ سبزل کے مقام پر اینٹی ہنی ٹریپ سیل پولیس نے وین میں سوار 9 افراد کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا، پولیس نے بینڈ ارکان سے لوکیشن کی نشاندہی پر معلومات لیں تو اس لوکیشن کے آس پاس کوئی ایسی شادی کی تقریب نہیں تھی۔

دوسری جانب ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا کہنا ہےکہ سندھ اندرون کچہ کے ڈاکو عملی طور پر ناکامی کے بعد نو سر بازی پر اتر آئے ہیں، عوام الناس بغیر پہچان اور ضمانت کے کسی پر بھروسہ نہ کریں۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس نے اب تک ملک بھر سے ٹریپ ہو کر آنے والے 251 افراد کو اغواء ہونے سے بچایا ہے۔

Punjab police

Kacha Area

kacha operation

Kacha Robbers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div