Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے12 پیسے کا غیر معمولی اضافہ

قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے
شائع 04 جنوری 2024 03:53pm

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر ہے، کہ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں، اوراس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا، اور نیپرا اتھارٹی نےگزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا ہے۔

nepra

WAPDA

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div