Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نئے سال میں بھی مہنگائی کی لہر برقرار، رواں ہفتے کتنے فیصد اضافہ ہوا؟

محکمہ ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے
شائع 05 جنوری 2024 10:47pm

نئے سال میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے، محکمہ ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، اور ایک ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت مارکیٹ میں 124 روپے سے بڑھ گئی۔

ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سردی میں اضافے کے باعث ایک ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے میں پیاز 6 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک ہفتے میں چاول، دال مسور، گڑ، جلانے کی لکڑی، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 39 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

جنوری 2024 میں مہنگائی کم ہوکر 25 فیصد تک رہنے کی توقع، اقتصادی رپورٹ جاری

2 ہفتے کمی کے بعد مہنگائی میں پھر اضافہ شروع، رپورٹ جاری

برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

اسلام آباد

Inflation

Pakistan Bureau of Statistics

food inflation

Bureau of statistics Pakistan

statistics report

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div