Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

جنوری 2024 میں مہنگائی کم ہوکر 25 فیصد تک رہنے کی توقع، اقتصادی رپورٹ جاری

غیرملکی سرمایہ کاری میں8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
شائع 27 دسمبر 2023 06:33pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری 2024 میں مہنگائی 25 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت کی بتدریج بحالی کا عمل جاری ہے، نومبرمیں پی ایس ایکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور زرعی شعبہ کی کارکردگی مثبت دکھائی دے رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ربیع سیزن کے پیداواری اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، پنجاب میں گندم کے پیداواری رقبے میں 2 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبرتک اخراجات میں 35 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران جاری اخراجات میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک سود ادائیگیوں میں 63 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں مہنگائی 28.5 فیصد اور جنوری 2024 میں مہنگائی 25 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جولائی سے نومبر تک درآمدات 16 فیصد کم ہوئیں، اس دوران جاری کھاتوں کاخسارہ 64.5 فیصد کم ہوا، جولائی سےاکتوبرتک بجٹ خسارےمیں31.9 فیصد کمی ہوئی۔

Inflation

food inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div