سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں حیران کُن کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 43 ڈالر پر آگئی
اپ ڈیٹ 01 اگست 2026 12:58pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 43 ڈالر پر آگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے کم ہوکر 6 ہزار 237 روپے ہوگئی۔