Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

آزاد کشمیر: سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

فیصلہ شدید سردی اور دھند کے باعث کیا گیا
شائع 06 جنوری 2024 10:26am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شدید سردی اور دھند کے باعث آزاد جموں وکشمیر میں تعلیمی ادارے 5 سے 15 جنوری تک بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

بھمبھر کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو بند کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

ڈی سی بھمبر مرزا ارشد جرال نے طلبہ کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو احکامات ارسال کردیے گئے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن (ایس ای ڈی) اور محکمہ ہائر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) نے حال ہی میں صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی ہے۔

یہ پیش رفت لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تعطیلات میں توسیع کے حکم کے بعد سامنے آئی ہے۔

ایس ای ڈی اور ایچ ای ڈی نے اپنے سابقہ نوٹیفکیشن کو جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ موسم سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری 2024 تک جاری رہیں گی۔

azad kashmir

winter vacations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div