Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

امریکی الیکٹرانکس شو میں جاپان فولڈنگ الیکٹرک اسکوٹر لے آیا

ٹیک فیئر میں دنیا کی 500 بہترین کمپنیوں میں سے تین چوتھائی شریک
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2024 09:47am

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرک شوشروع ہوگیا۔ اس ٹیک فیئر میں اس بار کم و بیش ایک لاکھ 30 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔

کنزیومر الیکٹرانکس کا سالانہ میلہ آج منعقد ہورہا ہے۔ دنیا کی 500 بہترین کمپنیوں میں سے تین چوتھائی اس میلے میں شریک ہیں۔

چار ہزار سے زائد ایگزیبیٹرز وڈیوز گیمز سے لیپ ٹاپ کمپیوٹر تک اپنے جدید ترین ڈیوائس پیش کر رہے ہیں۔ اب جدید ترین گاڑیوں پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

جاپانی کمپنی ہونڈا اس میلے میں کم آمدنی والوں کے لیے فولڈنگ الیکٹرک اسکوٹرپیش کر رہا ہے۔ اس بار ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے درمیان بھی زبردست مقابلہ متوقع ہے۔

بہت سی کمپنیاں کنزیومر الیکٹرانکس شو میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے کام کرنے والے آئٹم لارہی ہیں۔ مایئکروسوفٹ اپنا نیا کی بورڈ بٹن پیش کر رہی ہے جو اپنے اے آئی اسسٹنٹ کاپیلوٹ کو کال کرتا ہے۔

معیشتی زبوں حالی، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری، سرمایہ کاروں کی ہچکچاہٹ اور دیگر معاملات کے باعث الیکٹرنکس مصنوعات کی مارکیٹ پر شدید دبائو ہے۔

2023 میں اسمارٹ فون کی فروخت 3.5 فیصد تک گری ہے۔ ٹیلی وژن اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کا تو اور بھی برا حال ہے۔

Las Vegas

Electric Cars

ANNUAL CONSUMER ELECTRONICS SHOW

FALLEN SMART PHONE MARKET

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div