Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پھٹی ایڑیاں اس آسان ترین ٹوٹکے سے نرم وملائم بنائیں

پانی کی کمی اور ہوا میں خنکی ہاتھوں اور پیروں کی خشک جلد کا سبب بنتی ہے
شائع 10 جنوری 2024 03:56pm

موسمِ سرما میں بالوں اورجلد کے مسائل کے علاوہ ایک بڑا مسئلہ پھٹی اور بے جان ایڑیوں کا بھی ہے جو بیشتر خواتین کو پریشان کیے رکھتا ہے۔

پانی کی کمی اور ہوا میں خنکی ہاتھوں اور پیروں کی خشک جلد کا سبب بنتی ہے اور طبعیت میں بے چینی لاتی ہے۔

پیروں کی پھٹی ایڑیوں کو خواتین ذیل میں موجود ٹوٹکے کی مدد سے نرم وملائم بنا سکتی ہیں۔ ٹھیک کرسکتی ہیں۔

سب سے پہلے ایک ساس پین میں پانی گرم کریں اور اس میں ویسلین کی ڈبیا ڈال کرپگھلنے کا انتظار کریں۔ کوشش کریں کہ ویسلین آدھی استعمال کی ہوئی ہو کیونکہ اس میں مزید اشیاء بھی شامل کی جائیں گی۔

جب ویسلین پگھل جائے تو اس میں اپنا پسندیدہ پرفیوم، لیموں کے چند قطرے، ایک چمچ ناریل کا تیل، 2 چمچ گلیسرین شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

روزانہ رات سونے سے پہلے اپنے پیروں کو اچھی طرح دھو کراس مرکب کو اپنے پیروں پر ساری رات کیلئے لگائیں اور اگلے دن صبح دھولیں۔

یہ آسان عمل نہ صرف آپ کے ایڑیوں کو نم رکھے گا بلکہ انہیں صحتمند چمک بھی فراہم کرے گا۔

Women

lifestyle

Winter Season

Winters

Beauty Tips

care

Vaseline

Lemon

beauty care

Dryness

Feet

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div