Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

اچھی اور پُرسکون نیند آپ سے چند اقدامات کی دُوری پر

نیند کا پورا نہ ہونا انسانی طبعیت میں غصہ اور چڑچڑاپن لاتا ہے
شائع 11 جنوری 2024 11:28am

نیند پوری نہ ہو تو نہ صرف اعصاب متاثرہوتے ہیں بلکہ دن بھرکے کاموں میں بھی رُکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نیند کا پورا نہ ہونا انسانی طبعیت میں غصہ اور چڑچڑاپن لاتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ تھکاوٹ اور موڈ کو خراب کرتے ہوئے صحت پر سنگین اثرات مرتب کرتی ہے۔

نیند میں دشواری دورکرنے یا پُرسکون نیند کیلئے ذیل میں موجود تجاوز کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

ٹی وی اور فون

ٹیلی ویژن اور اسمارٹ فون نیند کے معیارکو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سونے سے پہلے فون اور ٹی وی استعمال نہ کریں۔

سونے سے قبل کی مصروفیات

سونے سے قبل کچھ ایسے کام لازمی کریں جس سے نیند آپ کے اعصاب پر طاری ہونے لگے۔ اس میں ایک گلاس گرم دودھ پینا، نہانا، موسیقی سننا یا کتاب پڑھنا شامل ہوسکتا ہے۔

سونے سے پہلے کھانا

پُرسکون نیند کیلئے سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے کچھ بھی کھانے سے گریز کریں۔

چائے کافی سے پرہیز کریں

سونے سے پہلے چائے یا کافی پینے اور چاکلیٹ کھانے سے اجتناب کریں۔ ان میں موجود کیفین رات کی نیند میں خلل ڈالتا ہے۔

اسٹریس سے بچیں

کاموں کی تھکاوٹ اوراگلے دن کے متوقع کام اسٹریس کی وجہ بن سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسے ہارمون کو جاری کرتا ہے جو نیند کو متاثر کرتا ہے۔

اس کیلئے اپنے ذہن کو پُر سکون کرنے کیلئے گہری سانس لینے کی مشقیں کریں۔ یہ عمل نہ صرف اچھی نیند کو فروغ دے گا بلکہ دیگر پریشانیوں کو بھی کم کرسکتا ہے۔

چیک اپ کروائیں

سوتے دوران اپنے پیروں کو حرکت دینے کی خواہش، خراٹے، پیٹ کے مسائل، سینے یا گلے میں جلن کا درد نیند میں خلل ڈالتے ہیں۔

اگر یہ علامات آپ کی رات کی نیند میں خلل ڈالتی ہیں تو ڈاکٹر سے لازمی معائنہ کروائیں۔

صحت

lifestyle

sleep

healthy lifestyle

tiredness

Mental Stress

Secrets

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div