Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

امریکا میں خراب موسم کے باعث 1600 سے زائد پروازیں منسوخ، 1200 میں تاخیر

منسوخی کی فہرست میں ساؤتھ ویسٹ 355 پروازوں کے ساتھ سرفہرست ہے
شائع 12 جنوری 2024 11:45pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

امریکا میں کہیں برفانی طوفان اور کہیں تیز ہواؤں نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ خراب موسم کے باعث 1600 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 1200 سے زائد پروازوں میں تاخیر ہوئی ۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکا میں فضائی کمپنیوں نے موسم سرما کے شدید طوفان کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے اور 12 ریاستوں میں روز مرہ کی زندگی متاثر ہونے کے باعث جمعہ کو 1600 سے زائد پروازیں منسوخ کر دیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح سے مجموعی طور پر 1643 پروازیں منسوخ اور 1238 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ڈیلٹا ایئر لائنز (ڈی اے ایل) نے کہا کہ آج مڈ ویسٹ میں خراب موسم کی وجہ سے آپریشنل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے ایک ٹریول ایڈوائزری میں کہا کہ شکاگو، ڈیٹرائٹ اور اوماہا میں اس کی کچھ پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جمعرات کو خبردار کیا تھا کہ بادل، برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث ہوائی اڈوں پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔

منسوخی کی فہرست میں ساؤتھ ویسٹ 355 پروازوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اسکائی ویسٹ 275 پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

USA

Flights Cancel

US Snow Storm

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div