جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی
بانی پی ٹی آئی کے سابق برادرِ نسبتی چار ماہ کے دوران چار بار تیز ڈرائیونگ کرتے پکڑے گئے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق برادرِ نسبتی زیک گولڈ اسمتھ کو قانون کی بار بار خلاف ورزی پر سخت سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جمائما کے بھائی چار ماہ سے کم مدت میں وہ چار بار مقررہ رفتار سے زیادہ تیزی سے گاڑی چلاتے پکڑے گئے، جس کے بعد اب ان کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
زیک گولڈ اسمتھ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا اعتراف کرلیا۔
زیک گولڈ اسمتھ کے بارے میں 18 مارچ کو حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔
تب تک کے لیے وہ ڈرائیونگ نہیں کرسکیں گے۔
JEMIMA BROTHER
BAN ON DRIVING
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔