Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کینو، کھانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر لگانے کیلئے بھی کرشماتی

خواتین کینو کے چھلکے کا پاوٴڈر گھر پر ہی تیار کرسکتی ہیں
شائع 13 جنوری 2024 04:07pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

** کینو سب ہی کا پسندیدہ پھل ہے جو بہت ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ یہ انسانی صحت کو سرما میں ہونے والی بیماریوں سے بچانے میں بھی مفید ہے۔**

نہ صرف کینو بلکہ کینو کے چھلکے کا پاوٴڈربھی کر شماتی پاوٴڈر ہے جو جلد کو قدرتی چمک اور تازگی دیتا ہے۔

کینو کے چھلکے کا پاوٴڈر کیسے بنائیں؟

خواتین کینو کے چھلکے کا پاوٴڈر گھر پر ہی تیار کرسکتی ہیں۔ کینو کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو محفوظ کرلیں۔

اسے دو سے تین دن تک دھوپ میں رکھیں یہاں تک کہ خشک ہو کر سخت ہو جائیں۔ اب ان کو گرائنڈ کر کے پاوٴڈر بنا لیں اور کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔

کینو کے پاؤڈر کا استعمال

کینو کے چھلکے کے پاوٴڈر کو دہی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کریں پھر پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔ یہ جلد سے چکنائی کم کرکے رنگت نکھارتا ہے۔

پاوٴڈر کو انڈے کی سفیدی اور لیموں کے چند قطروں کے ساتھ مکس کرکے پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

دانتوں کی پیلاہٹ پن ختم کرنے کیلئے اس پاوٴڈر کی پیسٹ بنا کر یا پاوٴڈر کو دانتوں پر روزانہ ملیں، یہ دانتوں کو سفید کردے گا۔

Women

lifestyle

fruits

Winter Season

Winters

Beauty Tips

skincare

tips

healthy skin

beauty care

Skin

Glowing Skin

Orange Peel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div