Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، عرفان سلیم کی آڈیو لیک

ٹکٹ نہ ملنے کی شکایات کرنے والے عرفان سلیم نے پارٹی ورکرز کا اجلاس طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2024 11:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی۔ ٹکٹ نہ ملنے کی شکایات کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عرفان سلیم کی آڈیو لیک ہوگئی ہے، انھوں نے پارٹی ورکرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ دوسری طرف سابق صوبائی وزیر داخلہ بابر سلیم سواتی کے تھری ایم پی اوز کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عامراقبال شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عرفان سلیم کا پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا آڈیو پیغام سامنے آگیا۔

آڈیو پیغام میں عرفان سلیم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ سمیت 4 افراد کو ٹکٹ دینے کا کہا تھا، اُن کے کہنے کے باوجود مجھے پارٹی ٹکٹ نہیں ملا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کے نام پر سب جھوٹ بول رہے ہیں، 22 سال بعد بھی اگر پارٹی نہیں مانتی تو کس کے پاس جائیں، ان سب کے خلاف ہر حد تک جاؤں گا۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی میں نام نہاد لیڈروں کا فیصلہ نہیں مانتے، خود کو مستقبل کا وزیراعلیٰ سمجھنے والے نے اپنے لوگوں کو ٹکٹ دیے۔ ( انھوں نے پارٹی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا نام تو نہیں لیا لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ عرفان سلیم کی توپوں کا رُخ انھیں کی طرف تھا۔)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا صرف یہ قصور ہے کہ پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں، اب کارکن جو فیصلہ کرینگے وہی کرونگا۔

عرفان سلیم کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرشپ نے جو زیادتی کی اس کا جواب ضرور دوں گا۔ عرفان سلیم نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی رہائش گاہ میں کارکنوں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

بابر سلیم سواتی کے وارنٹ گرفتاری جاری

مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر نے سابق صوبائی وزیر داخلہ بابر سلیم سواتی کے تھری ایم پی اوز کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف مانسہرہ کے امیدوار براٸے صوباٸی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عامراقبال شاہ گرفتار

لودھراں میں سابق ایم پی اے پی ٹی آئی عامراقبال شاہ کو گرفتارکرلیا گیا، عامراقبال شاہ اپنے والد اقبال شاہ کا ٹکٹ جمع کرانے آر او کے آفس گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے افتخار خان، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے

چارسدہ سے پی کے 64 کے مضبوط امیدوار افتخار خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم پر یہ فیصلہ کیا۔

افتخار خان نے کہا کہ ایک ہی خاندان میں تین ٹکٹس دینا ورکرز کے ساتھ زیادتی ہے، ایک خاندان میں تین ٹکٹس عمران خان کی موروثی سیاست کے خاتمے کے وژن کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ چارسدہ میں این اے 25 کے امیدوار فضل محمد خان نے پی کے 64 کا ٹکٹ اپنے داماد جبکہ مخصوص نشست کا ٹکٹ اپنی بھابھی کو دیدیا ہے۔

چارسدہ کے پی ٹی آئی کارکنان نے پارٹی چئیرمن بیرسٹر گوہر کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

pti

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div