Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

اے این پی کی شگفتہ ملک سے ٹکٹ واپس لے کر مرد کو دے دیا گیا

سابق ایم پی اے شگفتہ ملک کو پشاور کے حلقہ پی کے 73 کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2024 01:26pm

عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنی امیدوار شگفتہ ملک سے ٹکٹ واپس لے لیا۔

اے این پی امیدواروں کی تمی فہرست میں شگفت ملک کا نام شامل نہیں، ان سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے نصبت اللہ نامی مرد امیدوار کو دے دیا گیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے لئے سابق ایم پی اے شگفتہ ملک کو پشاور کے حلقہ پی کے 73 کے لیے نامزد کیا تھا جس کے بعد شگفتہ ملک نے اپنا انتخابی مہم بھی شروع کی تھی تاہم اب پارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی صوبائی اسمبلی امیدواروں کی حتمی فہرست میںشگفتہ ملک کا نام شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مطابق شگفتہ ملک نے خود ٹکٹ واپس کیا کیونکہ وہ قومی اسمبلی کے لیے خواتین مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار ہیں۔

شگفتہ ملک خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 2018 سے 2023 تک ایم پی اے رہیں۔

ANP

Election 2024

Shagufta Malik

PK 73

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div