Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 266 میں سے کتنی جنرل نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا؟

اسلام آباد کی 3 میں سے 2 جنرل نشستوں پر لیگی امیدوار ہوں گے
شائع 18 جنوری 2024 08:47pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 210 پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں میں سے 210 پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اسلام آباد کی 3 میں سے 2 جنرل نشستوں پر لیگی امیدوار ہوں گے۔

خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی 45 میں سے 36 جنرل نشستوں پر لیگی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 144 جنرل نشستوں میں سے 131 پر ن لیگ کے امیدوار سامنے لائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 میں سے 25 نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، اسی طرح بلوچستان سے قومی اسمبلی کی تمام 16 جنرل نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

انتخابات 2024: مسلم لیگ (ن) کا راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کیلئے امیدواروں کا اعلان

کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر 584 امیدوار

الیکشن 2024 میں نواز شریف کا پہلا جلسہ، حافظ آباد میں جذباتی ہوگئے

PMLN

اسلام آباد

pmln candidates

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

National Assembly Candidates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div