Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

آلو پیازسے اُکتا جانے والے اب ’چکن پکوڑے‘ ٹرائی کریں

گوشت کے شوقین افراد کے لیے یہ انتہائی آسان اور مزیدار ڈش ہے
شائع 22 جنوری 2024 02:46pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

رمضان المبارک میں تو پکوڑے ہردسترخوان کی زینت بنتے ہیں لیکن اگربادل برسنے لگیں یا ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں تو بھی چائے کے ساتھ پکوڑوں سے ہی لطف اٹھایا جاتا ہے۔

عام طور پر پکوڑے کئی قسم کے ہوتے ہیں جیسے آلو، پیاز، بینگن، پالک کے پکوڑے۔ لیکن آلو اور پیاز کے پکوڑے زیادہ تر گھروں میں کھائے جاتے ہیں۔

گوشت کے شوقین افراد اگر آلو اور پیاز کے پکوڑوں سے اکتا گئے ہیں تو وہ چکن کے پکوڑوں سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔

ذیل میں خواتین کیلئے چکن پکوڑوں کی آسان ترین ترکیب بتائی گئی ہے جس کی مدد سے وہ انہیں فوری یہ تیار کریں اور واہ واہ سمیٹیں۔

اجزاء:

بیسن 1 کپ، بیکنگ سوڈا 1/4 چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر1/4 چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ، چاٹ مصالحہ 1/2 چائے کا چمچ، کُٹا دھنیا 1 چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، کٹی لال مرچ 1 چائے کا چمچ، بُھنا کُٹا ہوا زیرہ 1/2 چائے کا چمچہ، کٹا ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ، کٹی پیاز 2 کھانے کے چمچ، پانی (پانی) 1/2 کپ، بون لیس چکن 250 گرام(کیوبز) اور فرائی کتنے کیلئے تیل۔

ترکیب:

سب سے پہلے ایک پیالے میں بیسن، بیکنگ سوڈا، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، کُٹا دھنیا، نمک، لال مرچ، زیرہ، ہرا دھنیا، پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

بیٹر بنانے کے لئے پانی شامل کریں اور اسے 10 منٹ تک چھوڑدیں۔

اب کیوب میں کٹی بون لیس چکن کو بیٹر میں شامل کر دیں۔

اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں، پکوڑوں کی طرح چکن کو اس میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

شام کی چائے کے ساتھ گرما گرم چکن پکوڑوں سے لطف اٹھائیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Cooking

recipes

Snacking

Foods

Pakoras

Chicken Pakora

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div