Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی بات نہ ماننے والے بیٹے کو باپ نے مار ڈالا

زبانی تکرار کے دوران باپ نے بیٹے پر فائرنگ کردی
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 02:04pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں سیاست سے دور رہنے کی بات نہ ماننے والے بیٹے کو باپ نے فائرنگ کرکے مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق ملزم بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا،اس دوران باپ بیٹے میں تکرار ہوئی، زبانی تکرار کے دوران باپ نے بیٹے پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بیرون ملک مزدوری کرتا تھا اور دو ماہ قبل وطن آیا تھا۔

اس حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں باپ کا تعلق اے این پی سے تھا جبکہ بیٹا پی ٹی آئی کا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی۔

ایس پی عبدالسلام خالد نے آج نیوز کو بتایا کہ مقتول چھوٹی موٹی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتا تھا اور بری سنگت میں مبتلا تھا، جس پر باپ نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ محنت مزدوری کرے اور ان چکروں سے نکلے، اس دوران دونوں میں زبانی تکرار ہوئی اور باپ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم ارتکاب جرم کے بعد وقوعہ سے فرار ہے، جبکہ مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

Peshawar Firing

Father Killed Son Over Politics

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div