Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ، 500 اکاؤنٹس کی نشاندہی

سوشل میڈیا پر بہت سےاکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، ایف آئی اے حکام
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2024 09:29am

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال نہیں جس سے الیکشن کے انتظامات اور انعقاد میں کوئی مسئلہ ہو، اللہ پر بھروسہ اور سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں، انشاءاللہ انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ایسی صورتحال نہیں جس سے الیکشن کے انتظامات اور انعقاد میں کوئی مسئلہ ہو، ماضی میں بھی سیکیورٹی کے مسائل موجود تھے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ 2008 اور 2013 میں سیکیورٹی کے سنگین مسائل درپیش تھے، لوگوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات پر الرٹس جاری ہوتے ہیں، متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اللہ پر بھروسہ اور سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں، انشاءاللہ انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر بہت سےاکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، ایف آئی اے حکام

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سے اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کسی کو ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی اے اور ایف آئی اے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں، عدلیہ کے خلاف ملک میں گھٹیا اور غلط مہم چلائی گئی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عدم برداشت اور جھوٹ کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، عدلیہ مخالف مہم کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 19 میں آزادی اظہار رائے کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہوا ہے، ایف آئی اے، پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی اے حکام نے کہا کہ پی ٹی اے کے پاس مواد کو بلاک کرنے کا اختیار ہے، تمام ادارے ہمیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیز کے ساتھ تین اور چھ ماہ کے درمیان اجلاس ہوتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ سائبر کرائم ونگ مکمل طور پر چوکنا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بہت سےاکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کسی کو ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، ملکی سلامتی کے خلاف ملوث میڈیا اکاؤئنٹس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جارہی ہے۔

FIA

PTA

Murtaza Solangi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div