Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

سندھ میں بھارتی ڈگری پر ملازمت دیے جانے کا انکشاف

بھارتی ڈگری پر پاکستان میں ملازمت نہیں مل سکتی، اینٹی کرپشن
شائع 23 جنوری 2024 10:12am

سندھ میں بھارتی ڈگری پر ملازمت لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ضلع شرقی شاہانہ پروین کی ڈگریاں سامنے آئی ہیں جو کہ بھارت کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہانہ پروین نے1996میں بطورانگریزی ٹیچر ملازمت حاصل کی۔

شہری نے اینٹی کرپشن کوایک درخواست دی، جس میں استفسار کیا گیا کہ کیا بھارتی ڈگری پر ملازمت مل سکتی ہے؟

اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری

جس پر اینٹی کرپشن حکام نے جواب دیا کہ بھارتی ڈگری پر پاکستان میں ملازمت نہیں مل سکتی۔

شکایت کنندہ نے سوال اٹھایا کہ تحقیقات کی جائیں بھارت کی ڈگری پر پاکستان میں ملازمت نہیں مل سکتی تو بھارتی ڈگریوں کی تصدیق کس نے کرائی اور کس سے کرائی؟

sindh

Indian degree

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div