Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری

اسکول کے احاطے میں زائرین اور باہر آنے والوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے، ایڈوائزری
شائع 22 جنوری 2024 07:57pm

اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں اسکول کے احاطے میں زائرین اور باہر آنے والوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔

اسکولز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب جانچ پڑتال کے علاوہ کسی بھی قسم کے مشتبہ (شخص/بیگ وغیرہ) کی اطلاع فوری طور پر سیکیورٹی ایجنسیوں کو دی جائے۔

اس کے علاوہ حفاظتی کیمروں کی تنصیب اور باﺅنڈری والز پر خار دار تاریں لگانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد

Schools

advisory

Private educational institutions

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div