Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ذکا اشرف کا استعفا منظور کرلیا گیا

ایسا عہدہ رکھنے کا کیا فائدہ جس میں اختیارات نہ ہوں، ذکا اشرف
شائع 23 جنوری 2024 10:52am
Zaka Ashraf’s resignation is accepted - Aaj News

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ذکا اشرف کا استعفا منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرمیں بطور پیٹرنز نمائندہ نامزد کیا جائے گا، محسن نقوی اس وقت پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ انہوں نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر استعفا دیا۔

ذکا اشرف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا عہدہ رکھنے کا کیا فائدہ جس میں اختیارات نہ ہوں۔

یاد رہے کہ ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو ختم ہونا تھی۔

ذکا اشرف کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے ابتدائی طور پر 4 ماہ کیلئے ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ 4 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر 4 نومبر کو مزید 3 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کچھ روز قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے منع کیا تھا، ان کا استعفا مکی آرتھر، اینڈریو پوٹک اور گرانٹ بریڈ برن کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد آیا۔

resignation

zaka ashraf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div