Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ، حماد اظہر فرار ہونے میں کامیاب

پولیس نے حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا
شائع 24 جنوری 2024 01:14pm
Police raid for Hammad Azhar - Aaj News

نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کے اہم اشتہاری حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے گرفتاری کے لیے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا ہے، تاہم، پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے جعفریہ کالونی پہنچی تو ان کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پہنچنے تک اشتہاری حماد اظہر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم باقر اور دوسرے ملزم نے حماد اظہر کو فرار کروایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر جناح ہاؤس حملہ کے مرکزی مقدمہ میں اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔

Hammad Azhar

Police Raid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div