Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عام انتخابات 2024 کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

الیکشن کمشنر پنجاب کا انتخابی ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
شائع 25 جنوری 2024 09:50pm

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کے لیے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے قومی اسمبلی کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لالھ 42 ہزار 754 درخواستیں موصول ہوئیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 73 ہزار 586 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 74 ہزار 274پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے 24 ہزار 420 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 26 ہزار 649 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔

اسی طرح خیبر پختوانخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 72 ہزار 769 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 81 ہزار 281 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 35 ہزار 758 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب کا انتخابی ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

دوسری جانب انتخابی ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کیا، الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف کاروائی کی ہدایات کردی۔ مراسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو غیر حاضر عملے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا۔

صوبہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہے کہ ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کارروائی کی جاَئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پولنگ عملے کی تربیت کی حاضری کو 100فیصد یقینی بنایا جائے، ٹریننگ کے دوران غیر حاضر عملے کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران انتخابی عملے کی تربیت کی مانیٹرننگ کریں گے، مانیٹرننگ افسران کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن بھیجی جائے گی۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024

postal ballot paper

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div