Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی میراتھن 2024، خواتین اور اسکولز کے بچے بھی حصہ لے سکتے ہیں

میراتھن میں 4 مختلف کیٹگریز کی 4 ریسیز ہوں گی
شائع 27 جنوری 2024 01:06am

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن اتوار کو ہوگی، کراچی میراتھن میں 4 مختلف کیٹگریز کی 4 ریسیز ہوں گی، صوبائی وزیر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ وہ خود بھی میں اس میراتھن میں حصہ لیں گے۔

کراچی میراتھن 2024 کے سلسلے میں پریس کانفرنس نگراں صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امور نوجوانان سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے سندھ حکومت کے تعاون سے پہلی دفعہ عالمی طور پر مصدقہ کراچی میراتھن 2024 ریس کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کراچی میراتھن کے لئے شہریوں خاص طور پر خواتین اور اسکولز کے بچوں کو ریس میں حصہ لینے کا موقعہ دیا جاۓ گا، کراچی میراتھن اب بین الاقوامی سطح پر اکریڈیٹیڈ ہو چکی ہے، اس میراتھن میں حصہ لینے والے اب عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی حصہ لے سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میراتھن کا روٹ 42.2 کلومیٹر ہے، جو کہ سی ویو روڈ یعنی کوسٹل روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ میراتھن کے لئے بین الاقوامی معیار کو نظر میں نہیں رکھانا لازمی ہے، جو کہ پہلی ہونے والی ریس میں نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ خود بھی میں اس میراتھن میں حصہ لیں گے، جو لوگ مکمل روٹ طے نہیں کر سکتے وہ پانچ کلومیٹرز کیٹگری میں ضرور حصہ لیں۔

ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مقیم غیرملکی شہریوں کو بھی دعوت دی جاۓ گی، چاہتے ہیں کہ میراتھن کا معیار ایسا رکھیں کہ ہر سال اس میں ملکی اور غیر ملکی شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Karachi marathon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div