ججوں کیخلاف مہم پر 47 صحافی اور یوٹیوبرز سے تفتیش

میڈیا کی 47 معروف شخصیات پر توجہ مرکوز
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2024 11:09am

چیف جسٹس پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایکشن لیتے ہوئے باضابطہ 115 انکوائریاں رجسٹر کردیں۔

ایف آئی اے نے غلط معلومات پھیلانے والے 65 افراد کو نوٹس ارسال کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات معاملے کی سنجیدگی کو ظاہر کر رہی ہے، جس کے نوٹسز پر 30 اور 31 جنوری کو سماعت مقرر ہے۔

انٹرنیٹ رکاوٹیں: پاکستان کونسا نظام اپ گریڈ کر رہا ہے

جن لوگوں کو نوٹس بھجوائے گئے ان میں میڈیا کی 47 معروف شخصیات بھی شامل ہیں، ایف آئی اے کی ان 47 اہم شخصیات پر توجہ مرکوز ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایف آئی اے کی ملکی قوانین کی پاسداری کے عزم کا مظہر ہیں۔

fia notice

Chief Justice Qazi Faez Isa

Fake Propaganda