Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، غذر میں پارہ منفی 7 ڈگری تک گر گیا

کراچی میں پیر یا منگل کو بارش کا امکان
شائع 28 جنوری 2024 08:47pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ غذر میں حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث شہر میں سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آزاد کشمیر اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مظفرآباد کے نواحی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں، وادی لیپہ، نیلم اور تیراہ کی چوٹیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

غذر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک گر گیا۔

غذر میں طویل خشک سالی کے بعد برف باری سے عوام خوش ہیں۔ تاہم عوام کو ایندھن کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپر چترال میں مڈلگشت لاسپوراوردیگرعلاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

اسکردو شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ برف باری سے دیوسائی جانے والی سڑک بند ہوگئی۔

خیبر کی تحصیل باڑہ میں بھی ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوگئی۔ طویل خشک سالی کے بعد برف باری سے عوام خوش ہوگئے۔

کراچی میں پیر یا منگل کو بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر اور منگل کو کہیں کہیں بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں شمال اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں صبح میں ہلکی دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔

Karachi Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div