Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

کویت میں نئے ویزا قوانین سے پاکستان سمیت 7 ممالک کے لوگوں کیلئے مشکلات

ماہانہ 800 کویتی دینار سے کم کمانے والے اور غیر متعلقہ تعلیمی سند رکھنے والے غیر ملکیی مستفید نہ ہوسکیں گے
شائع 29 جنوری 2024 09:18am

کویت میں دی ریزیڈنسی افیئرز ڈپارٹمنٹ نے ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد فیملی ویزا کے لیے نئے قوانین کے تحت درخواستیں وصول کرنا شروع کردیا ہے۔

کویت کے 6 گورنریٹس اور مرکزی دفتر میں فیملی ویزا کے لیے بہت بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی جارہی ہیں۔ نئے فیملی ویزا قوانین سے پاکستان سمیت 7 ملکوں کے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

نئے قوانین کے تحت فیملی ویزا کی درخواستیں وہ لوگ جمع کراسکیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 800 کویتی دینار سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ہی بھی لازم ہے کہ وہ جس شعبے سے وابستہ ہیں اُن کی تعلیمی سند بھی اُسی شعبے سے تعلق رکھتی ہو۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جن ممالک پر اس حوالے سے پابندی عائد ہے اُن کے لوگوں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں یا نہیں۔ ان میں عراق، شام، افغانستان، پاکستان، ایران، یمن اور سوڈان شامل ہیں۔

ایک شامی باشندے نے بتایا کہ اس سے فیملی ویزا کی درخواست وصول تو کرلی گئی ہے تاہم دو دن بعد آنے کو کہا گیا ہے کیونکہ شام اور دیگر ممنوع ملکوں کے حوالے سے ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 گورنریٹس میں دی ریزیڈنسی افیئرز ڈپارٹمنٹ اور دجیج میں مرکزی دفتر نے پہلے ہی دن فیملی ویزا کی درخواستیں بڑی تعداد میں وصول کیں۔

نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد الصباح نے وزارتی حکم نامہ نمبر 957/2019 میں غیر ملکیوں کے لیے رہائش کے قوانین سے متعلق چند تبدیلیوں کا حکم دیا تھا جس کے تحت ریگیولر فیملی ریزیڈنسی پرمٹ کے حصول کے لیے شرائط کی تصریح کی گئی تھی۔ بعض غیر ملکی محنت کشوں کو تعلیمی سند کی شرط کے معاملے میں رعایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ویزا بار بار مسترد ہونے کی اہم وجوہات، تیاری کیسے کی جائے 195

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

غیر ملکی خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے درخواست جمع کرانے والے جو لوگ ملک میں رہتے آئے ہیں یا یہیں پیدا ہوئے یا جو کویت سے باہر پیدا ہوئے تاہم پانچ سال سے زیادہ کے نہیں ہیں ان کے لیے آمدنی کی شرط بھی نرم کی گئی ہے۔ فیملی ویزا سے متعلق نئے قوانین کا اطلاق سرکاری گزٹ میں ان کی اشاعت کے دن سے ہوگا۔

Kuwait

NEW FAMILY LAWS

SOME COUNTRIES BANNED

MONTHLY INCOME

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div