Aaj News

جمعہ, مئ 24, 2024  
15 Dhul-Qadah 1445  

بانی پی ٹی آئی قوم کو غلط راستے پر لے کر گئے، شرجیل میمن

فریال تالپور پر جھوٹے مقدمات بنے، پی ٹی آئی والوں نے بہت تنقید کی تھی، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 31 جنوری 2024 05:11pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قوم کوغلط راستے پرلے کر گئے۔ فریال تالپور پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، جس پر پی ٹی آئی والوں نے بہت تنقید کی تھی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے، دشمنی نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کسی ادارے کو بھی نہیں چھوڑا۔

انھوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو سزا سنائی گئی، انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ دیے، ڈھائی ارب روپے کی گھڑی کے 90 لاکھ روپے دیے گئے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ توشہ خانہ میں وکلاء کو بار بار تبدیل کیا گیا، جھوٹ بولا گیا کہ تحفہ بیچ کر سڑک بنائی گئی، جھوٹ بولا گیا کہ گھڑی اسلام آباد میں بیچی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی منی ٹریل بنانے کی کوشش بھی کی گئی، بانی پی ٹی آئی نے گھڑی کی انڈرانوائس کروائی، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتی، ہماری لیڈر شپ نے11 سال جیل کاٹی ہے۔

۔

pti

Pakistan People's Party (PPP)

Imran Khan Bushra Bibi Convicted