Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

آلو کے چپس کے 5 مزیدار متبادل، مزہ اور فوائد ساتھ ساتھ

'فرنچ فرائز' سے بیزار افراد یہ نئے چِپس بنا کر آزمائیں
شائع 01 فروری 2024 01:13pm

اسنیکینگ کیلئے چپس ایک عام آپشن ہے جو سب ہی کا پسندیدہ ہے، لیکن تیل میں تیار کیے گئے آلو کے چپس انسانی صحت کیلئے بہت نقصاندہ ہیں۔

یہ بلڈ پریشر، وزن میں اضافہ، دل کی بیماری اور صحت سے متعلق متعدد دیگر مسائل میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

لیکن یہاں آلو کے چپس کے 5 کرنچی متبادل ہیں جو گھروں میں ہی تیار کیے جاسکتے ہیں۔

چقندر چپس (Beet Chips)

چقندر سے بنے چپس غذائیت سے بھرپورہوتے ہیں، ان کا میٹھا اورنمکین ذائقہ انہیں شام کے اسنیکس کے طور پر ایک مناسب آپشن بناتا ہے۔

چقندر اینٹی آکسیڈنٹس اور غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔

شکر قندی چپس (Sweet Potato Chips)

شکر قندی فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔ شکر قندی سے بنے چپس گھروں میں آسانی سے تیار کیے جاسکتے ہیں۔

شکر قندی کو باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں، انہیں بٹر پیپرپر پھیلا کر اسے ایئر فرائی کرلیں۔ نمک، کالی مرچ اور دار چینی پاؤڈر کے ساتھ سیزن کریں۔

زُچینی چپس (Zucchini Chips)

زُچینی چپس ذائقے میں لذیذ اور وزن میں ہلکے ذائقے والے ہوتے ہیں۔ انہیں اپنی پسند کے کسی بھی مصالحے کے ساتھ سیزن کرکے لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ کیلوریز میں کم جبکہ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔

گاجر چپس (Carrot Chips)

گاجر چپس فائبر میں زیادہ جبکہ کیلوریز میں کم ہوتے ہیں۔ یہ آلو کے چپس کا بہترین متبادل ہیں۔ گاجر کے چپس کو دہی یا چٹنی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

گاجر کو باریک کاٹ کر انہیں اوون یا ایئر فرائر میں رکھیں اور انہیں خشک ہونے تک پکائیں۔

صحت

lifestyle

healthy lifestyle

Chips

snacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div